پی ٹی آئی نے ایوان بالا میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کا بل پیش کردیا
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ’آرٹسٹ رائلٹی ریزولوشن‘ منظور ہونے کے ایک سال بعد بل کو سینیٹ میں پیش کیا ہے، پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین واسع چوہدری نے بل پیش کر نے پر سینیٹر فیصل جاوید خان کا شکریہ ادا کیا
ایوان بالا میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کےک لیے ’رائلٹیز فار آرٹسٹس‘ کا بل پیش کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سینیٹ میں پیش کریا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ’آرٹسٹ رائلٹی ریزولوشن‘ منظور ہونے کے ایک سال بعد بل کو سینیٹ میں پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان کا قابل نفرت اقدام، ثروت گیلانی کا عدالت جانے کا اشارہ
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ بل منظور ہونے کے بعد فنکاروں کو انکے حقوق ملیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ایوان بالا بل منظور کرلے گا ۔
Artists have been facing the issue of rightful & just royalties for a long time due to redundant and out-dated provisions of relevant laws. The amendment in copyright ordinance 1962 aims at empowering copyright board to fix the royalties for licencing & assignment of work
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 16, 2023
پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین واسع چوہدری نے ایوان بالا میں ’رائلٹیز فار آرٹسٹس‘ کا بل پیش کر نے پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا شکریہ ادا کیا ۔
اداکار واسع چوہدری نے فیصل جاوید کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکاروں، مصنفین، اور پروڈیوسرز کو کوئی رائلٹی نہیں دی جاتی جبکہ اسے دوبارہ چلایا بھی جاتا ہے ۔
Thank you @FaisalJavedKhan for sticking to this. NO Royalties are given to Pakistani actors,writers,Producers where as their work is run again n again n again on different platforms,without being given a single penny for those Rerun. https://t.co/1FlkOXHiX4
— vasay chaudhry (@vasaych) January 17, 2023
پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس واسع چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کے کام کو بار بار مختلف پلیٹ فارمز پر چلایا جاتا ہے مگر اس کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے ۔