شادی کیلیے اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت گرفتار

راکھی ساونت کو اداکارہ شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کرائے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں امبولی سے گرفتار کیا گیا، شرلین چوپڑا نے گرفتاری کی تصدیق کردی

بھارت میں شادی کیلیے اسلام قبول کرنے والی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کو ہتک عزت کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی کو بھارتی اداکارہ شیرلن چوپڑا  کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کےمقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عادل درانی نے بالآخر راکھی سے شادی کی تصدیق کردی

شادی سے مکرنے والے عادل خان نے راکھی کے سامنے آتے ہی بیان بدل ڈالا

 

بھارتی میڈیا کے مطابق  راکھی ساونت  آج شام شوہر عادل خان کے ہمراہ اپنی ڈانس اکیڈمی کا افتتاح کرنے والی تھیں تاہم آج صبح نہیں امبولی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔

شرلین چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں راکھی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لکھاکہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ،گزشتہ روز ممبئی کی سیشن کورٹ نے راکھی ساونت کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس اکتوبر میں  ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کی حفاظت کرنےکا الزام عائد کیا، جس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کو بہت برا بھلا کہا تھا۔

 شرلین چوپڑا نے راکھی کے بیانات کے خلاف ان پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا۔حال ہی میں راکھی نے اسلام قبول کرکے بگ باس سیزن 14 میں شریک عادل درانی سے شادی کرلی تھی۔راکھی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا تھا۔

متعلقہ تحاریر