پرستار نے کیفی خلیل کیلیے کہانی سنو تھیم کی ڈینم شرٹ ڈیزائن کرڈالی
یہ آرٹ کا بہت خوبصورت نمونہ ہے اور آپ بہترین فنکار ہیں، کیفی خلیل کی اپنی پرستار کی کاوش کی تعریف
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 سے مشہور ہونے والے گلوکار کیفی خلیل کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔کوک اسٹوڈیو کے بعد ریلیز ہونےو الے ان کے گانے کہانی سنو2.0 نے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔
شہرت کے ساتھ ساتھ گلوکار کے پرستاروں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو ان سے محبت کے اظہار کیلیے نت نئے انداز اپناتے ہیں۔ایسی ہی ایک پرستار نے گلوکار کیلیے کہانی سنو تھیم کی ڈینم شرٹ ڈیزائن کرڈالی۔
یہ بھی پڑھیے
کیفی خلیل کا”کہانی سنو“ اسپاٹیفائی کی گلوبل ٹاپ وڈیوز میں 55ویں نبر پر آگیا
کیفی خلیل کا گانا "کہانی سنو” کو بدترین انداز میں گانے پر آئمہ بیگ پر تنقید
رمشا نامی ٹوئٹر صارف نے ڈینم شرٹ کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ہاتھ سے پینٹ کردہ پہلی کہانی سنو ڈینم شرٹ پیش خدمت ہے۔
first look of handpainted "kahani suno” denim is here https://t.co/MvZ4H7fN8S pic.twitter.com/6G5p5vGf3Y
— ⁷ رمشاء (@_merimorzi) January 17, 2023
کیفی خلیل نے اپنی پرستار کے کام کو سراہتے ہوئے لکھاکہ یہ آرٹ کا بہت خوبصورت نمونہ ہے اور آپ بہترین فنکار ہیں۔آپ کی محبت ، پذیرائی اور مختلف انداز سے اسے تیار کرنے پر آپ کا شکریہ۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار کے گانے کہانی سنو نے غیرمعمولی پذیرائی حاصل کی ہے۔یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 5کروڑ 20 لاکھ مرتبہ سنا جاچکا ہے جبکہ 10 لاکھ سے زائد صارفین نے اس گانے کو پسند کیا ہے۔