شہر قائد کے رکشہ ڈرائیور معروف یوٹیوبر ‘ڈکی بھائی’ کے مداح نکلے
یو ٹیوبر ڈکی بھائی نےشہر قائد کی سڑک پر رواں دواں ایک رکشے کی وڈیو شیئر کی جس میں ڈکی بھائی کی تشہیر کا پینا فلیکس لگایا ہوا تھا ،تشہیری بینر میں لکھا ہوا ہے کہ ڈکی بھائی کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرکے ان کے 5 ملین سبسکرائبرز مکمل کرنے میں مدد کریں

شہر قائد کےرکشہ ڈرائیورز معروف یوٹیوبرسعود الرحمان المعروف "ڈکی بھائی” مداح نکلے۔ کراچی کے رکشہ ڈرائیور نے عوام سے ڈکی بھائی کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کی اپیل کردی ۔
معروف یوٹیوبر” ڈکی بھائی” نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کراچی میں رواں دواں ایک رکشے کی وڈیو شیئر کی جس میں ڈکی بھائی کی تشہیر کا پینا فلیکس لگایا ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیے
پارلیمنٹیرین سے نامناسب رویہ: یوٹیوبرز کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند
شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر قائد کی سڑک پر رواں دواں ایک رکشے پر پینا فلیکس لگا رکھا ہے جس میں ڈکی بھائی کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کی اپیل کی ہے ۔
رکشے کی پشت پر لگائے پینا فلیکس میں اپیل کی گئی ہے کہ ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ان کے 5 ملین سبسکرائبرڈ مکمل کرنے میں ان کی مدد کریں۔
یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نہ صرف اپنی تشہیر کرنے والے رکشے کی وڈیو شیئر کی بلکہ حیرت زدہ ہو کر کیپشن میں "اوہ بھائی” بھی لکھا ہے ۔
یاد رہے کہ معروف یو ٹیوبر سعود الرحمان العروف ڈکی بھائی چند روز قبل رشتہ ازواج سے منسلک ہوئے ہیں۔ ڈکی بھائی نےسوشل میڈیا اسٹار عروبہ جتوئی نامی لڑکی سے شادی کی ہے ۔
ڈکی بھائی اورعروبہ جتوئی کی شادی کے تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔انسٹا گرام پر ڈکی بھائی نےاہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "ہمیشہ کے لیے "

عروبہ جتوئی نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن لکھا ’محبت اور مسرت کیلئے جو ہم مل کر ہمیشہ منائیں گے۔شادی کی تقریب میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل پر3ملین سبسکرائبر ہیں جبکہ ان کے گیمنگ چینل ڈکی ایکسٹرا کو10 لاکھ سے زائد افراد نے سبسکرائب کیا ہوا ہے ۔
تنازعات کی زد میں رہنے کے باوجود مداحوں کے پسندیدہ وی لاگر ڈکی بھائی نے نومبر2021 میں پیسا ٹیوبر آف دی ایئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔









