عشنا شاہ کا مستعفی کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو خراج تحسین

رکاوٹیں توڑنا اور مثالین قائم کرنا جیسنڈا آرڈرن کی  میراث ہے،اپنی ذہنی صحت اور تندرستی کو مقدم رکھنا بھی اسکا حصہ ہے، اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ  اور توانا آواز عشنا شاہ نے نیوزی لینڈ کی مستعفی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ٹکٹ میں دومزے، ایمریٹس ایئرلائن  کے مسافرفلم قائد اعظم زندہ باد دیکھ سکیں گے

زارا نور عباس کو ٹوپاک شکور کے نام کی جرسی اور نائیکا کا گانا پسند آگیا

 

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رکاوٹیں توڑنا اور مثالین قائم کرنا جیسنڈا آرڈرن کی  میراث ہے،اپنی ذہنی صحت اور تندرستی کو مقدم رکھنا بھی ان کی میراث کا حصہ ہے، زندگی کے اگلے باب میں ان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ 42 سالہ جیسینڈا آرڈرن نے گزشتہ روز مستفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کہنا تھا کہ  میں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا میرے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے  لیکن اب  اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔

2017 میں منتخب ہونے کے بعد جیسینڈا آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جب کہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی جب کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر