عثمان مختار کی گلابو رانی نے بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ جیت لیا
فلم کو لاس اینجلس سائنس فکشن اینڈ ہارر فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا، عثمان مختار کی پوری ٹیم کو مبارکباد
اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ ان کی فلم” گلابو رانی“ نے لاس اینجلس سائنس فکشن فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو عثمان مختار اور انکے دوست معراج حق نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ٹیرسٹریئل اسٹوڈیوز نے تیار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایک ٹکٹ میں دومزے، ایمریٹس ایئرلائن کے مسافرفلم قائد اعظم زندہ باد دیکھ سکیں گے
فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات افشا کرکے نیا محاذ کھول لیا
عثمان مختار انسٹاگرام کے ذریعے یہ خوشخبری اپنے پرستاروں تک پہنچائی۔ انہوں نے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ” الحمدللہ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی کہ گلابو رانی نے لاس اینجلس سائنس فکشن اور ہارر فلم فیسٹیول میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتا ہے، مجھے پوری ٹیم پر فخر ہے“۔
View this post on Instagram
گلابو رانی میں دانیال افضل، اسامہ جاوید حیدر، نتاشا اعجاز، عمر عبداللہ اور خوشحال خٹک سمیت بہت سے نوجوان اداکار شامل ہیں۔عثمان مختار کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے مختصر فلم بینچ کے ساتھ ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا جس میں وہ ماڈل و اداکارہ ربیعہ چوہدری کے ساتھ جلوہ گر ہوئےتھے۔ اس فلم نے ساؤتھ شور فلم فیسٹیول نیویارک میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتا تھا۔