پریانکا چوپڑا اور بیٹی کی ووگ میگزین کے سرورق پر  رونمائی

معروف بالی ووڈ کی اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ میری ہسٹری سے متعلق زبان درازی کریں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش سے متعلق خاموشی توڑ دی ، کہتی ہیں کہ لوگوں کو ان کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق بات چیت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کی بیٹی مالتی کی تصویر برطانیہ کے مشہور فیشن میگزین "ووگ” نے اپنے  سرورق پر جگہ دی ہے۔ اداکارہ نے ووگ میگزین کی  تصویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عثمان مختار کی گلابو رانی نے بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور اسکول میں تشدد کا واقعہ گلو کار علی ظفر کو اپنے ماضی میں لے گیا

معروف برطانوی میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا بتایا کہ دوران حمل انہیں طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں کی ڈاکٹروں کی ہدایت پر سروگیسی کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پریانکا نے بتایا کہ میں شکرگزار ہوں کیونکہ میں اس پوزیشن میں ہوں کہ میں سروگیسی کے اخراجات برداشت کرسکتی تھی۔ میں سیروگیٹ کی بھی بےحد مشہور ہوں جس نے ہمارے تحفے کی چھ ماہ تک اپنی جان سے حفاظت کی ، ہماری سیروگیٹ بہت زیادہ نرم دل اور نرم مزاج تھی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو میری میڈیکل ہسٹری سے متعلق پبلکلی گفتگو کرنے کا کوئی حق نہیں ، کیونکہ وہ لوگ نہیں جانتے کہ میں کس کرب سے گزر رہی تھی ، لوگ مجھے نہیں جانتے اور لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کن حالات سے گزر رہی تھی ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

یاد رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر