پاکستان کی سب سے بڑی فلم”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی کامیابی کے 100 دن مکمل

دنیا بھر میں 500 سے زائد اسکرینز پر فلم کی نمائش جاری، 100 دن کی تکمیل سے قبل ہی فلم دنیا بھی ایک کروڑٖ ڈالر اور پاکستان بھر میں 100 کروڑ روپے کمالیے

پاکستان اور دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “ نے اپنی کامیابی کے سفر کے 100دن مکمل کرلیے۔

جیو فلمز،لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا  کی پیشکش دی لیجنڈ آف مولاجٹ   پاکستان میں 100کروڑ  روپےاور دنیا بھر میں ایک کروڑ  ڈالر کا تاریخی   بزنس کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ سے علیحدگی کا اعلان

عثمان مختار کی گلابو رانی نے بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ جیت لیا

ہدایت کار بلال لاشاری کی   فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“نے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے 100 دن مکمل کر لئے ہیں۔ سینما گھروں میں اپنی 100 دن کی دوڑ سے پہلے فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس پرایک کروڑ امریکی ڈالر   جبکہ  پاکستان میں 100 کروڑ سے زائد کا ناقابل یقین سنگ میل عبور کیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد سے” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کا عالمی سطح پر راج برقرار ہے۔ فلم کو عالمی سطح پر 25 مختلف ممالک میں 500 اسکرینوں کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔ بے انتہا مقبولیت کی وجہ سے مقامی اور بیرون ملک دونوں مارکیٹوں میں فلم کو زائد اسکرین ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ کے مرکزی کرداروں میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجازاور ریشم جیسے تجربہ کار اداکار شامل ہیں۔

  فلم کا اسکرین پلے بلال لاشاری اور مکالمے ناصر ادیب نے لکھے ہیں۔   فلم کو مقامی طور پر مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ندیم مانڈوی والا جبکہ بین الاقوامی سطح مووی گورز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے تقسیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر