کیا بالی ووڈ میں کوئی اردو نہیں جانتا؟ مشن مجنوں میں فاش غلطی کےبعد بحث چھڑگئی

فلم کے ایک منظر میں مسجد کے دروازے پر درج عبارت کا اردو ترجمہ انگریزی میں ہی لکھ دیا گیا، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

1970 کی دہائی میں پاکستان کے جوہری پروگرام کو بے نقاب کرنے کےمن گھڑت آپریشن کے موضوع پر بنائی گئی بھارتی فلم مشن مجنوں میں دکھائی گئی فاش غلطی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے کہ”کیا بالی ووڈ میں کوئی اردو نہیں جانتا؟“۔

مشن مجنوں کے منظر سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے  جس میں فاش غلطی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم پٹھان کا پہلے دن پہلا شو دیکھوں گی،سپرہٹ ثابت ہوگی، شبانہ اعظمی

بھارتی فلموں سے متعلق نریندر مودی کی ہدایات پر انوراگ کشیپ کا ردعمل

 

ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں مسجد کے دروازے پر چپل باہر اتارنے کی ہدایت انگریزی میں یوں درج ہے کہkeep your shoes here  جس کا اردو میں ترجمہ کرنے کے بجائےاردو رسم الخط میں انگریزی میں ہی لکھ دیا گیا ہےکہ” کیپ یور شوز حری“۔

معروف مزاح نگار جیرمی میک لیلن نے اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ نیٹ فلکس  پر اردو 101:اب  پاکستانی لہجے میں  انگریزی بولیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ  کسی زیرتربیت نے گوگل ٹرانسلیٹ کا استعمال کیا ہےلیکن کیا ہندوستان میں کوئی اردو بولنے والا نہیں ہے جس نے اس خوفناک فلم پر کام کیا ہو؟

متعلقہ تحاریر