علی ظفر کا ملکی بحران پر شاعرانہ تبصرہ، عمران اشرف کے اندر کا بھولا جاگ اٹھا

رئیس کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لےگا اپنا، غریب بے چارا پھر سڑکوں پہ رُل جائے گا، علی ظفر: بجلی والے بھائی میرے دوست کے گھر بجلی آگئی، میرے گھر کیوں نہیں آئی، عمران اشرف

ملک میں زرمبادلہ اور توانائی کے بحران سے ہر کوئی پریشان ہے۔ حساس طبیعت کے مالک فنکار بھی ملکی حالات سے خود کو علیحدہ نہیں رکھ پارہے۔

گلوکار علی ظفر نے موجودہ بحران پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے غریب کا دکھ بیان کردیا جبکہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن نے عمران اشرف کے اندر سوئے ہوئے بھولے کو جگادیا۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی کے ملک گیر بریک ڈاون پر فنکاروں کا ملاجلا ردعمل

ڈیفنس لاہور کے اسکول میں پیش آئے واقعے پر فنکاروں کا شدید ردعمل

گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے مختصر وی لاگ میں موجودہ حالات پر اپنا تازہ کلام پیش کیا۔انہوں نےکہاکہ”ماناکہ آگ جو لگی ہے بجھ جائے گی، جگہ جگہ پھیلا کیچڑ  دھل جائے گا، رئیس کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لےگا اپنا،غریب بے چارا پھر سڑکوں پہ رُل جائے گا“۔

اداکار عمران اشرف نے دوران ڈرائیونگ بنائی گئی وڈیو میں بھولے کے انداز میں بات کرتے ہوئے  کہاکہ”بجلی والے بھائی صبح سے میرے گھر بتی نہیں آرہی اور میرے  دوست کے گھر آگئی ہے اور وہ میرا مذاق اڑارہا ہے، یہ کیا بات ہوئی“۔

ایک صارف نے عمران اشرف کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”پاکستانی قوم کے نصیب میں چھتر ہی ہیں،جس چیز پر احتجاج کرنا چاہیے، اس پر مزے لیتی ہے مذاق اڑاتی ہے“۔

عمران اشرف نے جواب دیتے ہوئےلکھاکہ” بالکل نہیں، ہم خوش نصیب ہیں کہ پاکستان میں رہ رہے ہیں، میں خوش قسمت ہوں ،اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور آپ کو بھی ، پرسکون ہوجائیں اور کہیں  پاکستان زندہ باد“۔

متعلقہ تحاریر