فریحہ الطاف کی حقیقت جانے بغیر کائلی جینر پر تنقید

کائلی جینر سمیت معروف ماڈلز نے پیرس میں منعقدہ فیشن شو میں ڈیزائنر ڈینیئل روز بیری کے تیار کردہ شیر ،چیتے اور بھیڑیے سمیت مختلف جنگلی جانوروں کے سروں سے مزین موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش کی تھی۔

معروف سابق ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور تعلقات عامہ کی ماہر فریحہ الطاف نے حقیقت جانے بغیر شیر کے منہ سے مزین لباس پہننے پر معروف امریکی ماڈل اور ریئلٹی اسٹار کائلی جینر کو تنقید کانشانہ بناڈالا۔

کائلی جینر سمیت معروف ماڈلز نے پیرس میں منعقدہ فیشن شو میں ڈیزائنر ڈینیئل روز بیری کے تیار کردہ موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش  کی تھی جن  کےساتھ شیر ،چیتے اور بھیڑیے سمیت مختلف جنگلی جانوروں کے سر لگے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کا ملکی بحران پر شاعرانہ تبصرہ، عمران اشرف کے اندر کا بھولا جاگ اٹھا

علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل بھی عبورکرلیا

فیشن شو کی تصاویر سامنے آنے کےبعد جانوروں کے حقوق کیلیے کام کرنے والی تنظیموں اور معروف شخصیات نے فیشن شو کے منتظمین،ڈیزائنرز اور ماڈلز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 معرو ف سابق پاکستانی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے بھی کائلی جینر سمیت ووگ میگزین،شیاپریلی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔فریحہ الطاف نے کائلی جینر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ اچھا نہیں،جانوروں کو بطور ٹڑافیز،دیوار کی سجاوت اور قالین سازی کیلیے قتل کیا جاتا ہے، فیشن کی بے حسی،میں آپ سے پوچھتی ہوں کہ یہاں حیوان کون ہے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Schiaparelli (@schiaparelli)

فریحہ الطاف کا اعتراض اپنی جگہ تاہم  فیشن برانڈ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں  واضح کیا ہے کہ شیر سمیت جانوروں کے  یہ سر فوم، اون اورسلک کی مدد سے فنکاروں نے تیار کیے ہیں اور انہیں حقیقت سے قریب تر دکھنے کیلیے پینٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر