عائزہ خان نے ٹوئٹر سے طویل غیر حاضری پر پرستاروں سے معافی مانگ لی
میں آن لائن نہ آنے پر معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا، آپ سب کیلیےپیار، اداکارہ کا ٹوئٹ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ٹوئٹر سے طویل غیر حاضری پر اپنے پرستاروں سے معافی مانگ لی اورآئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔
اداکارہ 6 ماہ کی غیرحاضری کے بعد رواں ہفتے ٹوئٹر پر واپس آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فریحہ الطاف کی حقیقت جانے بغیر کائلی جینر پر تنقید
علی ظفر کا ملکی بحران پر شاعرانہ تبصرہ، عمران اشرف کے اندر کا بھولا جاگ اٹھا
ٹوئٹر پر 2لاکھ 54 ہزار سے زائد پیروکاروں کی حامل عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ”میں آن لائن نہ آنے پر معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا، آپ سب کیلیےپیار“۔
I am sorry for not coming online. This will not happen in the future❤
Love to all pic.twitter.com/53XJHD8lpF— Ayeza Khan (@Ayezakhan_ak) January 23, 2023
اداکارہ نے گزشتہ سال 25 جولائی کے بعد 2 روز قبل ٹوئٹر پر حاضری دیتے ہوئے نیوی بلیو سوٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاتھاکہ”میں آسان زندگی نہیں جی رہی لیکن یقینی طور پر یہ ایک دلچسپ زندگی ہے“۔
Not an easy life I live, but an exciting one, for sure. 🛸 pic.twitter.com/DxYwaru7Ap
— Ayeza Khan (@Ayezakhan_ak) January 22, 2023
اداکارہ عائزہ بے شمار ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاچکی ہیں تاہم اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے”میرے پاس تم ہو“ نے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک کروڑ24 لاکھ پرستاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔