پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں سے ٹیم ورک اور دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔

آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔

پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

یہ بھی پڑھیے

لورالائی ڈویژن میں بلوچستان گیمز کے کوالیفائی راؤنڈ مکمل ہوگئے

سپریم کورٹ پیر کو صدر کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریگی

تقریب میں عالمی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیم کے شرکا کو انعامات اور تمغوں سے بھی نوازا۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کا کہنا تھا ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں، مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا پاک فوج بہادری ، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔ یہ اوصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ظاہر بھی ہوئے ، مقابلوں سے ٹیم ورک اور دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔

متعلقہ تحاریر