تربت میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 3 دہشت گرد
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تربت کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کا ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے نشانہ بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو جنہم واضل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سی ٹی ڈی پشاور کی کارروائی: 6 دہشتگرد اور 3 دیگر ملزمان گرفتار
سیکورٹی فورسز کی ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ مارے گئے دہشتگرد ہوشاب روڈ پر دیسی ساختہ بم حملے میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے کی مسلسل نگرانی کی گئی جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے داخل کیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے تمام راستوں کو سیل کردیا تھا۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ/گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔