سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 12 مبینہ دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف کی گئیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش سے تعلق رکھنے والے مبینہ 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر سرگودھا، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں کارروائیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیے 

دتہ خیل میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہیں، جنرل منیر

خفیہ اطلاعات کی بنا پر سی ٹی ڈی نے 12 بدنام زمانہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ، جن کا تعلق کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور داعش سے ہے جو کہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس کے علاوہ دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہفتے کے دوران 549 کومبنگ اور سرچ آپریشنز کے دوران 40 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر