سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں، 9 خطرناک دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق کارروائیاں ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کی گئیں۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 9 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، گولیاں ، جدید ہتھیار اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سب کارروائیاں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

سوشل میڈیا کے ذریعے فنڈ ریزنگ کرنے پر کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ کراچی سے گرفتار

مینگورہ سبزی منڈی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت عتیق، رشید، ریاض، صادق، شعیب، رحیق، زاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف نو مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کو محفوظ بنانے کے لیے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ تحاریر