کچے میں پولیس کی بڑی کارروائی، 8 ڈاکو ہلاک

سندھ اور پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

کندھ کوٹ کے علاقے کچے میں سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشنز امجد شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے نتیجے میں بدنام زمانہ اندھڑ گروپ کے سرغنہ سمیت 8 ڈاکو مارے گئے۔ مرنے والوں کی شناخت جنوندھر، سومرشر، نذروشر اور مشرواندھر کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنرل عاصم منیر

کور کمانڈرز کانفرنس: فوج کا حکومت کے معاشی بحالی کے منصوبے کی حمایت کرنے کا عزم

ترجمان پولیس کے مطابق حکومت نے مارے گئے ڈاکو جنوندھر، سومرشر اور نذروشر کے سر پر ایک ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ ملزمان دو سال قبل ماہی چوک کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ نتیجتاً سندھ اور پنجاب پولیس نے ان کی گرفتاری پر خاصا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

مجرموں کو پکڑنے کی کوشش میں پولیس نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔

پنجاب پولیس نے سرحدی علاقوں کو سیل کرکے آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تاہم، تصادم کے دوران، دو بچے کراس فائر سے زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے پولیس کے مطابق آپریشن میں پنجاب اور سندھ پولیس کے 150 سے زائد جوانوں نے حصہ لیا جبکہ 6 بکتر بند گاڑیوں نے کارروائی میں اپنا کردار ادا کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے دوران زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے ڈاکوؤں کی جانب سے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تاہم پولیس کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

متعلقہ تحاریر