جنرل فیض حمید کورکمانڈ رپشاور ، جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی بھی رہ چکے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی  مقرر۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل،  لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ  اور لیفٹیننٹ جنرل محمد سید کورکمانڈر کراچی تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا فوج کے سیاست میں ملوث ہونے کے الزامات کا جواب

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کاتعلق چکوال سے ہے، فوج میں پاس آوٹ ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ کا حصہ رہے، انہیں اپریل 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے گئی اور جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا۔ تھا۔

متعلقہ تحاریر