آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
پلیئنگ الیون کا اعلان کل میچ سے پہلے کیا جائے گا۔ میچ کل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ہائی وولٹیج میچ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ بھارت کے خلاف کل ہونے والے میچ میں محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف، شاہین شاہ، حسن علی، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی، سبز رنگ چھا گیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی اپ سیٹ شروعات
پلیئنگ الیون کا اعلان کل میچ سے پہلے کیا جائے گا۔ میچ کل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کے سپر مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ہدایت پر ہمارا سارا فوکس کھیل پر ہوگا۔ اچھا پرفارم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔