جیو کے مالک میر شکیل الرحمان پی ٹی آئی رہنما کے سمدھی بن گئے

میر شکیل الرحمان کی صاحبزادی کی شادی پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر کے صاحبزادے  کے ساتھ انجام پائی۔

جیو کے مالک میر شکیل الرحمان پی ٹی آئی رہنما کے سمدھی بن گئے،میر شکیل الرحمان  کی  صاحبزادی کی شادی  پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر کے صاحبزادے  کے ساتھ انجام پائی،شادی کراچی،ولیمہ لاہور میں منعقد ہوا۔

جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کے سمدھی بن گئے۔میر شکیل الرحمان کی صاحبزادی کی شادی  ہمایوں اختر خان کے بیٹے کے ساتھ انجام پائی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار مریم انصاری کی شادی ، علی انصاری نے بہن کی شادی کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی اداکاراؤں کی برف باری میں موج مستیاں

 

شادی کی تقریب امان ہاؤس کراچی میں انجام پائی جس میں سینئر اینکر پرسن کامران خان، شاہزیب خانزادہ، شہزاد اقبال،مسعود رضا، اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی،اعجاز اسلم سمیت میڈیا اور شوبز انڈسٹری کے بڑے  بڑے ناموں نے شرکت کی۔

ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،گورنر پنجاب چوہدری سرور،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف،عبدالرزاق داؤد،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین،سما ٹی وی کے مالک اور رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس،سینیٹر اعجاز چوہدری،خسرو بختیار،ریاض فتیانہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر،ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق،سینیٹر عرفان صدیقی،جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ ،سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد،سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی،حسن نثاراور افتخار احمد سمیت متعدد نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر