زرداری صاحب کو صدر بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اسحٰق ڈار

نوازشریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کا پہلا دور ناکام،دونوں رہنما آج بھی ملاقات کریں گے،بلاول بھٹو کی وطن واپسی بھی تاخیر کا شکار، کل وطن واپس پہنچیں گے

پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت بنانے کیلیے سر دھڑ کی بازی لگادی تاہم پیپلزپارٹی کو اس سلسلے میں تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ سینئر لیگی رہنما اسحٰق ڈار کہتے ہیں زرداری صاحب کو صدر بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں پر مشمل وفد کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے ملاقات بھی کی  ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نومبر 2020 کے بعد نواز شریف میڈیا پر نمودار ہوگئے

زرداری اور مولانا کے درمیان عہدہ صدارت کے لیے مقابلے کی دوڑ تیز

تاہم نیوز 360 کے ذرائع  کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا پہلا دور ناکام رہا ہے۔ ن لیگ نے آصف زرداری  کو صدر مملکت بنانے سے صاف انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کے باعث چیئرمین پیپلزپارٹی کی وطن واپسی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ، بلاول بھٹو کو آج وطن واپس روانہ ہونا تھا تاہم ان کی واپسی کل تک موخر ہوگئی ہے۔

ذرائع کے  مطابق بلاول بھٹو زرداری آج پھر سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرکے انہیں صدر مملکت کیلیے آصف علی زرداری کے نام پرراضی کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا موقف  ہے کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کا سحرا پیپلزپارٹی کے سرجاتا ہے۔

پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلیے مطلوبہ 172 ووٹ پیپلزپارٹی نے ہی پورے کیے تھے۔بلوچستان عوامی پارٹی،ایم کیوایم، بلوچستان نیشنل پارٹی،  ق لیگ سمیت آزاد ارکان محسن داوڑ،علی وزیرا ور اسلم بھوتانی   کو سابق صدر آصف زرداری نے ہی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ ڈالنے پر راضی کیاتھا ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کو صدر بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ تحاریر