اوشین مال میں بچے کے زخمی ہونےکا مقدمہ درج،انتظامیہ کی والدین کو دھمکیاں
مال انتظامیہ کی بچے والدین کو خاموش کرانے کی کوشش، سول سوسائٹی کا کلفٹن تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ، اوشین مال پر پابندی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں واقع اوشین مال کی انتظامیہ اپنی غفلت کی بھینٹ چڑھنے والے 3 سالہ بچے کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے اس کے والدین کو دھمکانے اور جھوٹے مقدمات بنانے پر اترآئی۔
سول سوسائٹی کا اوشین مال انتظامیہ کی جانب سے بچے کا علاج کرانے کے بجائے والدین کو ڈرانے، دھمکانے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کیخلاف کلفٹن تین تلوار پر سول سوسائٹی نے احتجاج مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
کمشنرکراچی کا شاپنگ مال کی غفلت سے معذور بچے کے خاندان کو دھمکیوں کا نوٹس
’لکی ون‘ مال کی لاپرواہی نے ایک شخص کو معذور کردیا
ٹوئٹر پر BanOceanMall# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔ زخمی بچے کے والد نے مال کے مالک اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
Karachi: Protest Against Ocean Mall at Teen Talwar Clifton.
Citizens demanded ban on the Ocean mall for their sheer negligence over a heart wrenching incident happened with a three year old Aman Raza in March 2022.#BanOceanMall pic.twitter.com/TDonPuuP1P
— Thinking Of Karachi (@ThinkingOfKhi) May 8, 2022
3سالہ زخمی بچے محد امان رضا خان کے والد توفیق علی خان نے پولیس کو ایف آئی آر کے لیے دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ 20 مارچ 2022 کو وہ اپنے دو بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ اوشین مال کلفٹن گئے تھے جہاں ایسکی لیٹر سے سیڑھیاں اوپر والی منزل پر پہنچی تو ان کے 3 سالہ بیٹے محد امان رضا خان کا بائیاں پاؤں ایسکی لیٹر کے خراب ہونے کی وجہ سے اس میں پھنس گیا۔
توفیق علی خان کے مطابق انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنے بچے کا پاؤں بچانے کے لیے اسے کھینچنا شروع کیا اور ساتھ ہی ایمرجنسی بٹن دبایا لیکن وہ ناکارہ نکلا اور ایسکی لیٹر نہیں رکی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے چیخنے چلانے پر اوشین مال کا گارڈ، دکاندار اور خریدار اکھٹے ہوگئے اور ایسکیلیٹر نہ رکنے پر شور کرنے لگے۔اس کے بعد اوشین مال کی انتظامیہ کا ایک شخص چابی لیکر آیا جس نے ایسکی لیٹر کو چابی سے روکا اور اسی چابی سے اسے ریورس کیا تاہم اس دوران ان کے بچے کا پاؤں بری طرح کچلا جاچکا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ مال میں ابتدائی طبی امداد کی کوئی سہولت موجود تھی نہ ایمبولینس،مال کی انتظامیہ نے انتظار کرانے کے بعد اسپتال جانے کیلیے گاڑی مہیا کی۔انہوں نے کہا کہ بچے کو پہلے ساؤتھ سٹی اسپتال اور پھرطارق روڈ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کا علاج شروع ہوا۔
Ocean Mall has warned them of serious consequences if they continue to highlight the incident.#BanOceanMall #OceanMallBan#Hassanbaig pic.twitter.com/EXXPklGnVk
— Muhammad Zameer (@mzameerraj) May 11, 2022
بچے کے والد نے بتایا کہ انہوں نے اوشین مال کلفٹن کے مالک طارق رفیع اور اس کی انتظامیہ میں شامل پرویز ، ندیم اور دولت خان ودیگر کے خلاف درخواست دی تھی جو انہیں اور ان کی فیملی کومیڈیا اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کیلیے جان سے مارنے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور آمیز کال کر رہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے میں نے پولیس کو بھی اطلاع دے دی ہے اور سائبر کرائم کے سلسلے میں ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل او کی فائنل رپورٹ کے مطابق اوشین مال کے مالک طارق رفیع اور اس کی انتظامیہ میں پرویز، ندیم اور دولت خان وغیرہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب سول سوسائٹی کے ارکان نے 3 سالہ محد امان رضا خان کے والدین کو دھمکانے پر اوشین مال کی انتظامیہ کیخلاف کلفٹن تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور اوشین مال پر پابندی لگاکر مال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔
Hassan Baig: +92 333 2172388 pic.twitter.com/z2QyLhCrF3
— احسان. (@Ahsaan_wajid) May 8, 2022
دریں اثنا سوشل میڈیا پر بھی محد امان رضا خان اور اسکے والدین سے اظہار یکجہتی کرنے کا سلسلہ جاری ہے#BanOcean کا ہیش ٹیگ آج ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ سول سوسائٹی کے ارکان اور سوشل میڈیا صارفین اوشین مال کی بندش کا مطالبہ کررہے ہیں۔