عدالت  نے ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی  کی عدالت میں معروف اینکر عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست کی سماعت  ہوئی

جوڈیشنل مجسٹریٹ  شرقی وزیر حسین میمن نے ڈاکٹر عامر لیاقت  کا  پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے فیصلہ  کراچی کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دیا ہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی  کی عدالت میں معروف اینکر عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست کی سماعت  ہوئی ۔ عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق دائر درخواست منظور کرلی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کفن میلا ہونے سے پہلے ہی عامر لیاقت کی وراثت کا تنازع کھڑا ہوگیا

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ورثا پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے۔ ورثا کہتے ہیں پوسٹ مارٹم کرانے سے ان والد صاحب کی روح کو تکلیف پہنچی گی۔ ورثا کہتے ہیں ہمیں کسی پر شک بھی نہیں ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیتے موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا۔

 

خیال رہے کہ چند روز قبل اچانک انتقال کرجانے والے رکن  قومی اسمبلی اور مشہور  معروف ٹی وی  اینکر ،مذہبی اسکالر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کےپوسٹ مارٹم کےلیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے لالچ میں قتل کیا گیا ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں  دائر درخواست میں ایس ایس پی ایسٹ اورایس ایچ او بریگیڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارعبدالاحد کے وکیل بیرسٹر ارسلان راجہ نے بتایا کہ عامر لیاقت مشہور و معروف  ٹی وی اینکر اور سیاستدان تھے ان کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہےجس سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں تاہم شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

درخواست گزارعبدالاحد کے وکیل بیرسٹر ارسلان راجہ   نے  عدالت نے استدعا کی تھی  کہ پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ تحاریر