پاکستان میں میڈیا،حکومتوں اور اداروں پر چندسیٹھ غلبہ حاصل کررہے ہیں، فواد چوہدری
سیٹھوں کا یہ گروپ میڈیا کو کنٹرول اور سنسر کرنے کے لیے اپنے دوسرے کاروباروں کا استعمال کر رہا ہے، فواد چوہدری کا بھارتی میڈیا سے متعلق رپورٹ پرتبصرہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں سیٹھوں کا ایک گروپ میڈیا ہاؤسز، حکومتوں اور طاقتور اداروں پر غلبہ حاصل کررہا ہے اور میڈیا کو کنٹرول اور سنسر کرنے کے لیے اپنے دوسرے کاروباروں کا استعمال کر رہا ہے ۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ” جنوری 2016 تک مکیش امبانی، مہندرا ناہاتا اور ابھے اوسوال کا پانچ میڈیا اداروں این ڈی ٹی وی،نیوز نیشن،انڈیا ٹی وی ، نیوز24 اور نیٹ ورک 18 پر 20 سے 70 فیصد سے زیادہ کنٹرول تھا۔ یہ اس ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔“
یہ بھی پڑھیے
نواز، شہباز اور زرداری اپنی آدھی دولت ملک میں لے آئیں قرضے کی ضرورت نہیں پڑے، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی کی تیسری ٹیلی تھون: 1389 کروڑ روپے موصول
فواد چوہدری نے اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب ہےجہاں سیٹھوں کا ایک گروپ میڈیا ہاؤسز، حکومتوں اور طاقتور اداروں پر غلبہ حاصل کررہا ہے اور میڈیا کو کنٹرول اور سنسر کرنے کے لیے اپنے دوسرے کاروباروں کا استعمال کر رہا ہے۔
Situation is worse in Pakistan where group of Seth’s are dominating media and Govt and Powerful institutions use their other businesses to control and censor media in Pakistan this has proved most effective tool in recent times https://t.co/WX5CZQNUZ3
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 19, 2022
2016 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ وزارت کارپوریٹ امور میں کمپنیوں کے رجسٹرار کے پاس فائلنگ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ5بھارتی نیوز میڈیا کمپنیاں جن میں این ڈی ٹی وی، نیوز نیشن، انڈیا ٹی وی، نیوز 24 اور نیٹ ورک 18 شامل ہیں، یا تو سب سے امیر بھارتی تاجر مکیش امبانی کی مقروض ہیں یا ریلائنس انڈسٹریز کے مالک، یا امبانی کے ساتھی اور ریلائنس کے نئے ٹیلی کام وینچر ریلائنس جیو کے بورڈکے رکن مہندر ناہٹا کی مقروض ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امبانی، ناہٹا اور صنعت کار ابھے اوسوال نے قرضوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے پانچ میڈیا کمپنیوں کو فنڈز دیے ہیں جو دسیوں سے لے کر سیکڑوں کروڑ روپے تک ہیں۔اس نتیجے کے طور پر، ان میڈیا نیٹ ورکس پر تین تاجروں کا 20 سے 70 فیصد تک کنٹرول ہے ۔ یہ اس ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ معاملات کی حالت اجارہ داری کے طریقوں کے بارے میں بھی سوالات اٹھاتی ہے جو ہندوستان کے مسابقتی قوانین سے متصادم ہو سکتی ہے۔
As of January 2016, Mukesh Ambani, Mahendra Nahata and Abhey Oswal’s control over five media companies—NDTV, News Nation, India TV, News24 and Network18—varied from 20 to over 70%.
This is a cause for concern for the freedom of speech in this country. https://t.co/WyeEPlahTL
— The Caravan (@thecaravanindia) August 25, 2022
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ کئی بااثر کاروباری شخصیات نے قومی مسائل کو صحیح معنوں میں اجاگر کرنے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لیے میڈیا ہاؤسز کی ملکیت حاصل کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا سنسرشپ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو اپنے ذاتی فائدے کے اوزار کے طور پر استعمال کرنے پر کاروباری شخصیات کو جوابدہ نہ بنایا جائے۔









