زرداری، مولانا اور نادیدہ قوتوں نے ن لیگ اور نواز شریف کو سیاسی موت کے دہانے پر پہنچادیا
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد الیکشن ناگزیر ہوگئے، نوازشریف اور مریم نواز کی واپسی کو کوئی امکان نہیں، موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ سیاسی خسارہ مسلم لیگ ن کا ہوا ہے، کچھ ماہ پہلے تک صوبے کی سب سے بڑی کسی قابل نہیں رہی، تجزیہ کار

سابق صدرمملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نادیدہ قوتوں نے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کو سیاسی موت کے دہانے پر پہنچادیا۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد انتخابات ناگزیر ہوگئے تاہم ضمنی انتخابات میں پے در پے رسواکن شکست کے بعد پنجاب میں الیکشن کا انعقاد ن لیگ کیلیے بھیانک خواب بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب اسمبلی کی تحلیل: وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے سمری پر دستخط کردیئے
فواد چوہدری کا رانا ثنا اور عطاء تارڑ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اشارہ
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی واپسی کا تاحال کوئی اتا پتہ نہیں ہے جبکہ مریم نواز کی وطن واپسی بھی مشکل ہی نظر آرہی ہے۔دوسری جانب وزارت اعلیٰ سے فارغ ہونے کے بعد حمزہ شہبازسیاسی گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے ہیں تو شہبازشریف حکومت میں پھنسے ہوئے ہیں اور مال بنانے میں مصروف ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ سیاسی خسارہ مسلم لیگ ن کا ہوا ہے،زرداری، مولانا فضل الرحمان اور نادیدہ قوتوں نے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ پنجاب کی موجودہ صورتحال ن لیگ کیلیے انتہائی تشویشناک ہے جو کچھ ماہ پہلے تک صوبے کی سب سے بڑی اور ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت تھی۔









