پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے ضمن میں اہم سنگ میل عبور

شہزاد رائے کی اہلیہ کی این جی او دوربین پی کے نے آکسفورڈ کے پروفیسرز، ملالہ فنڈ اور آکسفورڈ کالج آف ایجوکیشن کے اشتراک سے پاکستان کیلیے ماسٹرز آف ایجوکیشن کی ڈگری کا آغاز کردیا

پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے ضمن میں اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔

گلوکار وسماجی کارکن شہزاد رائے کی اہلیہ کی این جی او ”دوربین پی کے“نے آکسفورڈ اور ملالہ فنڈ کے اشتراک سے ماسٹرز آف ایجوکیشن ڈگری پروگرام کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہزاد رائے نے کیا ردعمل دیا؟

ویمپائر نہیں ہوں،44سال کے زیادہ تر لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں، شہزاد رائے

شہزاد رائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن حسین آباد ،کراچی کا دورہ کرنے والے مغربی ماہرین تعلیم کی تصاویر شیئرکی ہیں۔

شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے ضمن میں اہم سنگ میل عبور کرلیاگیا۔ آکسفورڈ کے پروفیسرز نے دوربین پی کے، ملالہ فنڈ ا ور آکسفورڈ کالج آف ایجوکیشن کے اشتراک سے پاکستان کیلیے ماسٹرزآف ایجوکیشن کی ڈگری کا آغاز کردیا ہے۔

یہ ایم ایڈ پروگرام  ٹیچر ایجوکیٹرز کو عالمی معیار کے سرکاری اساتذہ تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔ مستقبل قریب میں والدین اپنے بچوں کو اس نوعیت کے قابل اساتذہ کے حامل سرکاری اسکولوں میں بھیجنے کو ترجیح دیں گے۔

اداکارہ سجل علی نے شہزاد رائے کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”آپ لوگ ناقابل یقین کام کر رہے ہیں۔ واقعی آپ کی محنت اور لگن قابل تعریف  ہے، آپ پر فخر ہے“۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے تبصرے میں لکھاکہ”بہت اچھی خبر ہے، آپ اور آپ کی ٹیم کو مزید ہمت نصیب ہو“۔

متعلقہ تحاریر