زندگی کیمسٹری کے مدار میں گھوم رہی ہے، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی
جامعہ این ای ڈی کے تحت دوسری بین الاقوامی انڈسٹریل کیمسٹری کانفرنس کا انعقاد
جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کیمسٹری کے تحت دوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے کی۔
کانفرنس کے مہمان ِخصوصی وائس پریذینٹ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سلیمان چاؤلہ تھے۔
جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق 3 اور 4 مارچ کو این ای ڈی یونیوورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے تحت دو روزہ منعقدہ کانفرنس میں 12 کی نوٹ اسپیکرز سمیت قومی اور بیرونی ماہرین نے 70 مقالے پڑھے۔
یہ بھی پڑھیے
جس دن صحافی سچ لکھنا شروع کرے گا مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے، ثاقب نثار
امریکا پاکستان میں جلد انتخابات چاہتا ہے، پی ڈی ایم حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ کھانے سے لے کر کھاد تک، ادویہ سے لے کرجوہری ہتھیار تک ہرشے بلواسطہ یا بلاواسطہ کیمسٹری ہے، گویا زندگی کیمسٹری کے مدار میں گھوم رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ انجینئرنگ سیکٹر کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے، جس کے لیے کیمسٹری کا کردار اہم ہے۔
اس موقعے پر انہوں نے ملکی اور غیرملکی ماہرین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
مہمان خصوصی وائس پریذینٹ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سلیمان چاؤلہ کا کہنا تھاکہ اس عالمی کانفرنس سے کیمسٹری اور کیمیکل کی فیلڈ میں مدد ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں پڑھے جانے والے پیپرز سے کیمیائی صنعت کو تحقیق میسر آتی ہے جس کی بنیاد پر ہم دنیا سے قدم سے قدم ملا کر چل سکتے ہیں۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈین فیکلٹی ہیومنیٹس پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرارسید غضنفر حسین، چیئرپرسن ڈاکٹر نزہت ارشد اور کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر سعیدہ نادر علی اور کو آرڈینیٹرڈاکٹر امتہ القیوم کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں متعلقہ صنعت کی تعلیم سے کارگر افراد و ذہن تیار کیے جارہے ہیں جو معاشرتی بہتری کی ضمانت ثابت ہو گے۔