لیاری یونیورسٹی میں بھارتی فلم کی نمائش پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

وزیر جامعات کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی تحقیقات کرکے 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

کراچی: وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں واقع بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں طلبہ فیسٹیول کے دوران جمعرات کے روز طالب علموں کو بھارتی فلم دکھانے کا انکشاف ہوا ہے جس دوران طلبہ کی جانب سے نامناسب لباس اور غیر اخلاقی رقص بھی دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے 

کرونا 2 کروڑ زندگیاں نگلنے کےبعد عالمی ہنگامی حالت کا باعث نہیں رہا، ڈبلیو ایچ او

 تعلیم کیلیے خدمات پر زندگی اور دوربین ٹرسٹ کےلیے ایوارڈ

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کیمپس میں ایسی بری مثال کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دے سکتے۔ یونیورسٹی کے وزیر اسماعیل راہو نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی اور کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عبدالفتاح کریں گے۔ کمیٹی لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلموں کی نمائش کی تحقیقات کرکے 14 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری اور نجی جامعات طلباء کو تقاریب میں ایسی غیر اخلاقی چیزیں دکھانے سے گریز کریں۔

متعلقہ تحاریر