سندھ حکومت نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے دو ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق تعطیلات کا دورانیہ 31 جولائی کو ختم ہو جائے گا، جو طلباء اور عملے کو ان کی تعلیمی ذمہ داریوں سے اچھی طرح سے وقفہ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی ماہر تعلیم احمد سایا کی ریاضی کی کتاب او لیول کے نصاب میں شامل

مشکل معاشی حالات کاتوڑ، ری انجینئرنگ اور ریورس انجینئرنگ ہے، ڈاکٹر سروش لودھی

توسیع شدہ تعطیلات پر عمل درآمد کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی نے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کے مطابق کیا۔

سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری نے اس بات پر زور دیا کہ تعطیلات فیصلہ اسکولوں کی کمیٹیز کے ساتھ مشاورت کے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کو دو ماہ سے زیادہ بڑھانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر