ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کا دورہ کیا گیا
این اے ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا ہے کہ مطمع نظر الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ کی بہتری ہے۔
کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل (کیو ای سی) کا دورہ کیا گیا، یہ دورہ کیو ای سی اے سی یونٹ کو فعال بنانے کے لیے تھا۔
ٹیم کو دورہ کرواتے ہوئے ڈائریکٹر کیو ای سی این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر واصف کا کہنا تھا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل دنیا میں متعارف ہونے والے نئے نظام، معیار اور نئی تکنیکی صلاحیتوں کا احاطہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ نشتر کا احساس اسکالر شپ پروگرام بند ہونے کے باوجود مستحق طلباء کی مدد کا تہیہ
حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد سے 20 فیصد تک اضافہ کر دیا
جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق اس موقعے پر ایچ ای سی اسلام آباد سے آئے کوالٹی اشورنس ایجنسی ایچ ای سی کے ڈائریکٹر آغا محمد رضا، کنسلٹنٹ اکیڈمکس ڈاکٹر ارشد اور کنسلٹنٹ افضال احمد کا کہنا تھا کہ کیو ای سی ای سی یونٹ کی بدولت علمی و تحقیقی معیار کی بہتری کا عمل جاری رکھنا یہی ہماری بنیادی کوشش ہے۔
مزید کہا کہ ایچ ای سی انجینئرنگ سیکٹر میں خدمات کے حوالے سے این ای ڈی کی کاوشوں کو سراہتی آئی ہے۔
اس موقعے پر ایچ ای سی آئے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ انجینئرنگ جامعات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے، جب کہ الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ کے معیار کی بہتری بھی ہماری ذمے داری ہے۔
ڈاکٹر سروش لودھی کا مزید کہنا تھاکہ مطمع نظر، الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ کی بہتری ہے جس کے لیے این ای ڈی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔