شہزاد رائے کی این جی اوز نے 4 سال میں عالمی معیار کے اساتذہ تیار کردیے

4 سال پہلے  یہ محض ایک خواب تھااور آج میں یقین نہیں کر سکتا کہ میں مستقبل کے عالمی معیار کے اساتذہ کے درمیان بیٹھا ہوں، شہزاد رائے

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار و سماجی کارکن شہزادرائے اور ان کی اہلیہ کی این جی اوز نے محض 4 سال میں کراچی کے سرکاری کالج  میں بی ایڈ پروگرام کے ذریعے عالمی معیار کے اساتذہ کی پہلی کھیپ تیار کردی۔

شہزاد رائے نےمحض چار سال کے عرصے میں حاصل کی گئی اس کامیابی کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کےسرکاری اسکول میں داخلے کی طویل قطاریں

شہزاد رائے بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کا شعور اجاگر کرنے کیلیے سرگرم

شہزاد رائے  نے کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں واقع گورنمنٹ ایلیمنڑی کالج آف ایجوکیشن میں 4 سالہ بی ایڈ پروگرام مکمل کرنے والی اساتذہ کے گروپ کے  ساتھ تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے  ہوئے کیپشن میں لکھاکہ”چار سال پہلے  یہ محض ایک خواب تھااور آج میں یقین نہیں کر سکتا کہ میں مستقبل کے عالمی معیار کے اساتذہ کے درمیان بیٹھا ہوں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

شہزاد رائے نے بتایا کہ” ان  اساتذہ نے دوربین میں 4 سالہ بی ایڈ  ڈگری پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے اور اب وہ زندگی ٹرسٹ کے اختیار کردہ سرکاری اسکولوں میں پڑھانے کے لیے تیار ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ” مستقبل قریب میں یہ  اساتذہ کے لائسنسنگ امتحانات کامیابی سے پاس کرنے کے بعد حکومت میں 16 گریڈ  کی استاد بھی بن جائیں گی“۔ انہوں نے  کہاکہ  یہ دیکھنا قابل ذکر ہے کہ مستقبل میں اپنے انٹرمیڈیٹ یا اے لیول کے امتحانات پاس  کرنے والی  لڑکیوں کودوربین کس طرح  کیریئر کا ایک جامع راستہ فراہم کر رہا ہے “۔

متعلقہ تحاریر