گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن حسین آباد میں داخلوں کا آغاز ہوگیا، شہزاد رائے

بی ایڈ پروگرام میں داخلے کیلیےwww.gece.edu.pkپر جائیں اورسپر ٹیچرز کی نئی جنریشن کا حصہ بن جائیں، داخلے کیلیے آخری تاریخ 8 جولائی ہے، گلوکار

کراچی میں شہزاد رائے کی این جی او دوربین اور آغا خان  یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ڈیولمپمنٹ کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن حسین آباد میں عالمی معیار کے ٹیچرز ٹریننگ بی ایڈپروگرام میں داخلوں کا آغاز  ہوگیا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبات  کالج میں داخلہ لینے کے بعد 4 سالہ بی ایڈ ڈگری پروگرام مکمل کرکے ٹیچرلائسنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد عالمی معیار کی استاد بن سکیں گی۔گورنمنٹ ایلمنٹری کالج حسین آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھی

شہزاد رائے کی این جی اوز نے 4 سال میں عالمی معیار کے اساتذہ تیار کردیے

شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کےسرکاری اسکول میں داخلے کی طویل قطاریں

اس حوالے شہزاد رائے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ”ابھی حال ہی میں حکومت سندھ نے ہماری این جی او دوربین اور آغاخان یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے ٹیچر لائسنسنگ  کا انتخاب کیا ہے، اس ٹیچر لائسنسنگ  پالیسی کے تحت اب اساتذہ کو بھی وہی مقام ملے گا جو کسی انجینئر ، ڈاکٹر اکاؤنٹنٹ کو ملتا  ہے“۔

انہوں نے کہاکہ اس لائسنس کے حصول کیلیے  کسی بھی ٹیچر کو بچے کی پری ڈیولپمنٹ کے بارے میں سیکھنا ضروری ہوگا کہ بچہ سیکھتا کیسے ہے اور اس کے  لیے اسے ایک عالمی معیار کی ڈگری کی ضرورت ہوگی“۔

شہزادرائے نے  بتایا کہ”دوربین نے آج سے 4 سال پہلے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک عالمی معیار  کا ادارہ بنانا شروع کردیا ہے،جس کے ذریعے عالمی معیار کے اساتذہ تیار  ہوکر ملک کا مستقبل بدل سکیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ اس بی ایڈ پروگرام میں داخلے کیلیےwww.gece.edu.pkپر جائیں اورسپر ٹیچرز کی نئی جنریشن کا حصہ بن جائیں، داخلے کیلیے آخری تاریخ 8 جولائی ہے۔

متعلقہ تحاریر