جاوید آفریدی کی کرونا ویکسین کے تناظر میں اہم اپیل
جاوید آفریدی ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور ان کی یہ اپیل کاروباری طبقے میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کرونا ویکسین کے حوالے سے کاروباری شخصیات سے اپیل کی ہے۔
کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد راستہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین ہے۔ دنیا میں موجود ہر شخص کو چاہے وہ امیر ہو یا غریب ویکسین لگوانے کا حق رکھتا ہے۔ کرونا کے بڑھتے وار کے باعث حالیہ دور میں ہر خاص و عام کے لیے ویکسین انتہائی ضروری ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر جاوید آفریدی نے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے اہم اپیل کی ہے۔
جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کاروباری کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر شہری کو مفت کرونا ویکسین کی دستیابی کے لئے میدان میں آئیں۔ صارفین نے جاوید آفریدی کی درخواست کو سراہا اور پاکستان میں ویکسین کی تیاری پر تبصرے کیے۔
Please establish pharma for vaccines…right now we are dependent on our neighboring county for 60 to 80% vaccines..may ALLAH bless you more.please lead in business target serving the humanity. people like you .can make a difference 👍
— Mansoor Randhawa (@Randhawa_81) January 30, 2021
یہ بھی پڑھیے
جاوید آفریدی کا پاکستان میں بین الاقوامی کافی برانڈز لانے کا عندیہ
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وبا کی پہلی لہر کے دوران زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں کرونا سے بےروزگار افراد میں نقد رقوم اور راشن تقسیم کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ چین سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے لائی گئی ہیں۔