انڈیا میں گائے کی زندگی انسانوں سے زیادہ اہم؟
اترپردیش میں گائے کی زندگی کے تحفظ کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔

انڈیا میں یومیہ 4 لاکھ سے زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور روزانہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کو گائے کی فکر ستا رہی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے گائے کی زندگی کے تحفظ کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا ہے۔
پڑوسی ملک انڈیا میں کرونا کی دوسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر ایک گھنٹے میں 120 افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا اسپتالوں میں انسانی جانوں کو بچانا مشکل ہوگیا ہے لیکن اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کو گائے کی زندگی کی فکر ستارہی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے گائے کی زندگی کے تحفظ کے لیے ریاست کے ہر ضلع میں ہیلپ ڈیسک قائم کر کے تمام گائے شیلٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ گائے وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔
انڈیا کے معروف شاعر جاوید اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صافین نے کہا کہ ہیلپ ڈیسک بنانے میں قوم کا کوئی نقصان نہیں، جانوروں کی زندگیاں بھی اہم ہیں۔
Animals are forms of life too, so yes helpdesks to protect animals is not bad. No matter what is done for humans the planet benefits through animals more than it does through humans. So may be irrational socially, but ecologically worth it
— Ramky.Iyer (@Ramky13) May 5, 2021
یہ بھی پڑھیے
کرونا کی وباء کے باعث انڈین سپریم کورٹ بند
چند سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
u walk on fore legs.
May be he will have a Helpdesk arranged for u too.— Purush (@anshumankshah) May 5, 2021
بیشتر صارفین ریاست کے وزیر اعلیٰ کے فیصلے کی مخالفت میں بھی سامنے آئے۔
People dying in hospitals due to oxgen shortage pyres burning on streets ..No testing labs.. But help desks for Cows…Priorities set right… By Dongi 🤨🤨😡😡
— beensr1 (@beensr1) May 5, 2021
حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شیلٹر میں تھرمل اسکینرز سمیت میڈیکل کے دیگر جدید آلات بھی رکھیں۔ انڈیا کے اسپتالوں میں کرونا کے مریض آکسیجن نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن حکومت نے شیلٹر مالکان کو گائے کے خون میں آکسیجن کی مقدار پر نظر رکھنے کے لیے آکسی میٹر رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔
حکومت عارضی اسپتالوں کے قیام کے بجائے اترپردیش میں مزید گائے شیلٹرز بنانے پر کام کررہی ہے۔ حالانکہ گذشتہ روز ہی وزیر اعلیٰ نے ریاست میں ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کا اعلان کیا تھا۔