دودھ پلانا ماں اور بچے کے لیے مفید ہے، زہرہ شاہین

ماں اور بچے کی صحت پر کام کرنے والی ماہر نرس زہرہ شاہین کا کہنا ہے کہ دودھ پلانا ماں کے ساتھ نوزائیدہ بچے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھوں نے جب سے اس شعبے میں قدم رکھا ہے تب سے ہی وہ اپنے سماجی حلقے میں اس سے متعلق آگاہی دے رہی ہیں۔

زہرہ شاہین پاکستان کی ان 3 ماہر خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے 1994 میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق پیشہ ورانہ کورس کا انتخاب کیا۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے کو دودھ پلانے سے خواتین بلڈ پریشر، شوگر اور کینسر جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ ماں کا دودھ پلانا بچے اور ماں دونوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے کو دودھ دینا کوئی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ماں اور اس کے بچے کے درمیان ایک نفسیاتی تعلق ہے جو ہمیشہ کے لیے قائم رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومتی عدم توجہی کے باعث صحت کا شعبہ ابتری کا شکار

Facebook Comments Box