یوگا بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے، یوگی وجاہت
پاکستان کے معروف یوگا ایکسپرٹ وجاہت یوگی نے کہا ہے کہ اگر آپ مستقل یوگا کرتے ہیں تو آپ کے اندر بیماریوں کے خلاف زبردست قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے جس کے باعث آپ بیمار نہیں ہوتے ہیں۔
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یوگی وجاہت کا کہنا تھا کہ یوگا کو میڈیکل سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا انسانی جسم میں طبی مسائل ٹھیک نہیں کرتا بلکہ مسائل پیدا ہی نہیں ہونے دیتا ہے۔
یوگی وجاہت کا مزید کہنا تھا کہ پرسکون ذہن ایک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے، پھر آپ اس کے پیچھے کوئی سی بھی گاڑی لگا دیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
نیوز360 سے گفتگو میں وجاہت یوگی نے مزید کیا کہا، دیکھتے ہیں ان کے اس انٹرویو میں
یہ بھی پڑھیے