کراچی اور لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرز اور موبائل ویکسینیشن پروگرام کا آغاز

نیوز 360 نے ویکسینیشن سینٹرز کے حوالے سے خصوصی رپورٹ تیار کی ہے۔

لاہور اور کراچی میں تیزی سے شہریوں کو کرونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرز اور موبائل ویکسینیشن  پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نمائندہ نیوز 360 عبدالقادر منگریو نے کراچی کی اور دانیال راٹھور نے لاہور کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

صوبہ پنجاب میں 662 کے قریب ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور میں بھی کرونا ویکسین لگانے کا بھرپور اہتمام کیا جارہا ہے۔ میگا سینٹر اور آزادی چوک سینٹر سمیت ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ لاہور میں 56 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے۔ اس وقت 25 کے قریب سینٹرز فعال ہیں باقی کمیونٹی سینٹرز غیر فعال کردیے گئے ہیں۔ لاہور میں ویکسین سائنو فام اور موڈرنا بطور پہلی ڈوز جبکہ سیکنڈ ڈوز میں سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا لگائی جارہی ہیں۔

نیوز 360 نے لاہور میں میگا ایکسپو سینٹر اور ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کا سروے کیا۔ لوگوں سے گفتگو کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ وقت کا سوچ کر آئے تھے مگر صرف 15 سے 20 منٹ میں ویکسینیشن ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

کلفٹن ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹر پر عوام کا رش

لاہور سے ہٹ کر اگر کراچی کی صورتحال کا جائزہ لیں تو یہاں کے مختلف کرونا ویکسین سنیٹرز پر رش میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے موبائل ویکسینیشن پروگرام شروع کردیا ہے۔ کراچی کے 6 اضلاع میں 12 وینز شہریوں کو کرونا ویکسین لگا رہی ہیں۔ شہر کی مختلف جگہوں پر کھڑی موبائل وینز کے ذریعے میڈرنا اور کین سینو ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کراچی کے ضلع ملیر کو ایک اور سینٹرل کو تین موبائیل وینز دی گئی ہیں جبکہ دیگر ضلعوں میں دو وینز موجود ہیں۔

ایڈمنسٹیٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وہ صحت کے ورکرز کے شکرگزارہیں کہ وہ اتنے بہتر انداز سے کام کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر