کراچی میں خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کا احسن اقدام

سندھ حکومت نے کراچی  میں  خواجہ سراؤں کی ڈرائیو تھرو ویکسین کے لیے حکم  نامہ  جاری کردیا  ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں خواجہ سراؤں کو ویکسین لگانے کے انتظامات کرلیے گئے، خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن بغیر شناختی کارڈ کے عمل میں لائی جائے گی۔

ملک  بھر  میں  کرونا سے  بچاؤ  کی  ویکسین تیزی  سے  شہریوں  کو  لگائی  جارہی  ہے۔  اس  ضمن  میں  محکمہ  صحت  سندھ  کی  جانب  سے  بھی  بہترین  کارکردگی  کا  مظاہرہ  کیا  جارہا  ہے۔  اس  کی  واضح  مثال معذور افراد  کے بعد  خواجہ سراؤں کو ویکسین لگانے  کے انتظامات ہیں۔

سندھ حکومت نے کراچی  میں  خواجہ سراؤں کی ڈرائیو تھرو ویکسین کے لیے حکم  نامہ  جاری کردیا  ہے۔ خواجہ سراؤں کو ویکسین لگانے کا عمل بغیر شناخنتی کارڈ کے ہوگا۔ خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرز پر الگ کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔ تمام ویکسینیشن سینٹرز میں  خواجہ  سراؤں کی آگاہی کے لیے عملہ  موجود  رہنے  کی  ہدایت  بھی کی گئی  ہے۔

یہ  بھی  پڑھیے

کیا اگلے چھ ماہ میں پورے پاکستان کو کرونا ویکسین لگ جائے گی؟

تمام ڈی ایچ اوز کو بھی ویکسینیشن کے  حوالے سے  نوٹیفکیشن جاری  کرتے  ہوئے خصوصی ہدایات کردی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے  حکم  دیا  ہے  کہ  ڈی ایچ اوز اپنے علاقوں کے ڈی سیز کے ساتھ مل  کر  ویکسینیشن کا عمل مکمل کروائیں۔  اس  حوالے  سے  ڈی ایچ اوز، ڈی سیز کو پابند کریں کہ وہ خواجہ  سراؤں  کے سربراہان سے رابطے کریں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ  کا  کہنا  ہے  کہ  کراچی میں خواجہ  سراؤں کی بڑی تعداد  موجود  ہے،  عام افراد کی طرح ان کی ویکسینیشن میں مشکلات کو حل کرنا ادارے  کا  فرض ہے۔

متعلقہ تحاریر