امراض قلب، وجہ محبت میں ناکامی یا طبی وجوہات؟

کارڈیک سوسائٹی کے ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ نوجوانوں میں دل کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان کارڈیک سوسائٹی کے مطابق ملک میں سالانہ دو سے ڈھائی لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث انتقال کر جاتے ہیں، نوجوانوں میں دل کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کارڈیک سوسائٹی کے عہدیداران پروفیسر اشتیاق رسول، پروفیسر طارق اشرف، پروفیسرعبدالرشید سمیت دیگر ماہرین نے بتایا کہ دنیا میں حادثات کے بعد سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں سے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمر شریف علاج کے لیے امریکا روانہ، قوم سے دعاؤں کی اپیل

وہ یہاں دل کے امراض کے عالمی دن (ورلڈ ہارٹ ڈے) کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، ہر سال 29 ستمبر کو پوری دنیا میں ورلڈ ہارٹ ڈے منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں سے بچائو کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

کارڈیک سوسائٹی کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ ملک میں سالانہ دو سے ڈھائی لاکھ افراد ملک میں انتقال کر جاتے ہیں، خواتین میں بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے جس سے وہ ذیابیطس میں مبتلا ہورہی ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مردوں میں تمباکونوشی کے باعث دل کے امراض بڑھ رہے ہیں، ملک میں 30 سے 40 سال کے نوجوانوں میں دل کے امراض زیادہ سامنے آرہے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ورزش کو یومیہ بنیادوں پر کرنا ضروری ہے متوازن غذائوں کا استعمال کرنا ضروری ہے اس موقع پر پاکستان کارڈیک سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکولوں کو پابند کرے کہ طلباوطالبات کے لیے پلے گراونڈ بنائے۔

متعلقہ تحاریر