لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی
سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ صرف دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سیکرٹری صحت پنجاب کے بیان کے مطابق اب تک لاہور میں ڈینگی کے 10 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ڈینگی مچھر سے متاثرہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک بھر میں کورونا مزید 9 زندگیاں لےگیا، تعداد 28414 ہو گئی
پاکستانی ماہرین کا کارنامہ، خون کے سرطان کا ممکنہ علاج دریافت
سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لاہور کے 1015 مقامات سے ڈینگی کے لاروے تلف کیے گئے۔
سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 1633 مریض زیرعلاج ہیں۔ عمران سکندر کا کہنا ہے کہ اب پنجاب میں ڈینگی سے 45 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔