پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ، بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ جوڑ دیئے
اوکاڑہ کے 5 سالہ بچے کے دونوں ہاتھ ٹوکہ مشین میں آکر کٹ گئے تھے، چلڈرن اسپتال میں 12 گھنٹے طویل آپریشن میں ہاتھ جوڑ دیئے گئے۔
لاہور میں پاکستانی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ، چارے کے ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری۔
بصیر پور، اورکاڑہ کے رہائشی 5 سالہ بچے کے دونوں ہاتھ کلائی تک مشین میں آکر کٹ گئے اور الگ ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
فنڈز کی عدم فراہمی ، ہینڈز کے زیراہتمام ایک اسپتال اور 34 مراکز صحت بند
چلڈرن اسپتال میں 12 گھنٹے کے طویل آپریشن سے بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ جوڑ دیئے گئے۔
چلڈرن اسپتال کے سینئر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اسلم راؤ کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے آپریشن کیا۔
کاشف کو ہاتھ کٹنے پر ڈی ایچ کیو اوکاڑہ سے لایا گیا، ڈاکٹر اسلم راؤ نے مریض کو چلڈرن اسپتال ریفر کیا۔
ڈاکٹر اسلم راؤ اور چلڈرن اسپتال کی ٹیم نے پاکستان کی تاریخ میں دونوں کٹے ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے۔
ڈاکٹر اسلم راؤ کے مطابق آپریشن کے بعد بچے کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے، بچے کا آپریشن کامیاب ہوا اور وہ روبصحت ہے۔