منکی پاکس کا کرونا جیسی وبا بننا ناممکن ہے، ڈاکٹر فہیم یونس
یہ وائرس نیا اور مہلک نہیں، کرونا کے مقابلے میں کم متعدی ہے،تقریباً 5 دہائیوں سے موجود ہے اور اسے چیچک کی ویکسین سے روکا جاتا ہے، ماہر متعدی امراض
یونیورسٹی آف میری لینڈ امریکا میں شعبہ متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر فہیم یونس نے منکی پاکس کے حوالے سے دنیا بھر میں پائے جانے والے خوف و ہراس کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی۔
ڈاکٹرفہیم یونس کہتے ہیں منکی پاکس کے کیسز تشویش کا باعث ہیں لیکن اس بیماری کے کرونا جیسی وبا بننے کا خطرہ صفرفیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تین پولیو کیسز کا انکشاف، پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت پولیو مہم شروع
پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ، بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ جوڑ دیئے
ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنے وضاحتی ٹوئٹ میں منکی پاکس کے کرونا وبا جیسے خطرناک نہ ہونے کی وجوہات بھی بتادیں اور اس پر قابو پانے کا حل بھی تجویز کردیا۔
Monkeypox cases are concerning but the risk of this becoming a COVID like pandemic is ZERO%
Why? This virus:
– is NOT novel…
– is typically not deadly
– is less contagious than COVID
– has been around for 5 decades
– is prevented by smallpox vaccineStay calm folks:)
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) May 23, 2022
ڈاکٹر فہیم یونس نے لکھا کہ یہ وائرس کرونا کی طرح اس لیے خطرناک نہیں ہے کیونکہ یہ نیا نہیں ہے،یہ عام طور پر مہلک نہیں ہے، کرونا کے مقابلے میں کم متعدی ہے،تقریباً 5 دہائیوں سے موجود ہے اور اسے چیچک کی ویکسین سے روکا جاتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی بھی اپیل کردی۔