پاکستان میں ذیابیطس کے مرض میں خوفناک حد تک اضافہ

3سال کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد  ایک کروڑ 90لاکھ سے بڑھ کر3کروڑ 30لاکھ تک جاپہنچی، ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان

پاکستان میں ذیابیطس کے مرض میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا۔3 سال کے دوران ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تقریباً دگنی ہوگئی۔

ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ90 لاکھ تھی جو 2021 میں صرف 3 سال کے دوران 3 کروڑ 33 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سڑک کنارے پیشاب کرنا پاکستانی مردوں کی عادت ہے یا مجبوری؟

پاکستانی پروفیسر ذوالفقارعلی بھٹہ دنیا کے100بہترین طبی سائنسدانوں میں شامل

ملک میں پری ڈائیبیٹک مریضوں کی تعداد ایک کروڑہے  اور اگر مرض پر قابو پانے کے فوری اقداما ت نہ کیے گئے تو 2045 تک  پری ڈائیبیٹک مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ تک جاپہنچے گی۔

ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں سالانہ 4 لاکھ اور یومیہ تقریباً 11سو افراد  ذیابیطس  اور اس کے نتیجےمیں ہونے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں  لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر