کراچی میں لاک ڈاؤن کا امکان، شہر میں کورونا کیسز 10 فیصد سے زائد ہوگئے

کراچی اور حیدر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہوگئی

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 171 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 171 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ اس کے دوران کسی موذی مرض سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 2 کروڑ 88 لاکھ 52 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

کراچی اور حیدر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ  ہو گئی۔صوبائی حکومت کے مطابق شہر  قائد میں کورونا کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں۔

کراچی میں 12 جون کو کیے گئے 354 میں سے 28 افراد کا کورونا مثبت آیا   جوکہ 8.19فیصد بنتا ہے جبکہ 18 جون تک  مثبت کیسز کی تعداد 13 فیصد بڑھ گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.27 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مردان میں کورونا کیسز کی شرح 3.39 فیصد تک پہنچ گئی۔

رواں سال مارچ  میں  کورونا کیسز کی نگرانی کرنے والے ادارے  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا تھا تاہم اب ایک بار پھر سے  ملک میں کورونا نے اپنے پنچے گاڑنے شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر