مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو واقعی کورونا ہوا ہے یا پی ٹی آئی کی متوقع جیت کی وجہ سے انہوں نےاپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات ، مہم کے آخری روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں مریم نواز پنجاب بھر میں کمپین کرتی رہی جبکہ 15 جولائی جمعہ کے روز انتخابی مہم کا آخری روز تھا اور اگلے روز اچانک یہ خبر سامنے آئی کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کو کورونا وائرس ہو گیا۔
یہاں ایک سوال اہم ہیں کیا مریم نواز کو واقعہ کرونا وائرس ہو گیا یا پھر پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست اور پی ٹی آئی کی کامیابی بی کا خوف مریم نواز کو بیمار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈبلیو ایچ او نے یورپ کو منکی پاکس وباء کا گڑھ قرار دے دیا
وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت ختم کردی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا ہے کہ "کورونا مثبت۔”
Covid positive !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022
جبکہ دوسری طرف مریم نواز کے پولیٹیل سیکرٹری ذیشان ملک نے مریم نواز کے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کورونا کا ٹیسٹ کروایا گیا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ عوام سے مریم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو واقعی کورونا ہوا ہے یا پی ٹی آئی کی متوقع جیت کی وجہ سے انہوں نےاپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔