پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 789 کیسز سامنے آ گئے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تازہ ترین سروے کے مطابق جون میں رپورٹ ہونے والے 52 فیصد کیسز کی وجہ بی اے 5 کورونا وائرس ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 789 کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 4 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور، اسلام آباد سمیت7 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21,741 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا میں مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔
COVID-19 Statistics 04 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,741
Positive Cases: 789
Positivity %: 3.63%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 160— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 4, 2022
این آئی ایچ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ 160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق تیز سے پھیلنے والا نیا بی اے 5 کورونا وائرس اومیکرون کے خاندان کا حصہ ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تازہ ترین سروے کے مطابق جون میں رپورٹ ہونے والے 52 فیصد کیسز کی وجہ بی اے 5 کورونا وائرس ہے۔ ایک ہفتے کے دوران بی اے 5 کورونا کے کیسز میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یو ایس اے میں اب تک سامنے آنے والے کیسز میں اس وائرس کی شرح 65 فیصد سے بھی زائد ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی اپریل کی رپورٹ کے مطابق بی اے 5 کورونا وائرس کی شناخت سب سے پہلے رواں سال جنوری میں ہوئی تھی ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بی اے 5 کورونا وائرس Omicron سٹرین کے خاندان کا حصہ ہے جو 2021 کے آخر سے دنیا بھر میں غالب رہا ہے اس نے پہلے ہی حملے میں کیسز کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ سب سے پہلے اس وائرس کی تصدیق جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی اب یہ پھیلتے ہوئے یو ایس اے ، یوکے ، یورپ اور آسٹریلیا تک پہنچ گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اب لگاتار چار ہفتوں سے بڑھ رہے ہیں۔ اور اس کی بنیادی وجہ بی اے 5 اومیکرون وائرس ہے۔