سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کیلیے پی آر سی کی شرط ختم

سندھ حکومت نےایک قابل اعتراض فیصلہ کرتے ہوئے اساتذہ کی نئی بھرتیوں کے لیے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ ( پی آر سی ) کی شرط ختم کردی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے یہ فیصلہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کے حوالے سے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی سوسائٹی نے جناح اسپتال کی ڈاکٹر تسنیم احسن کو لاریٹ ایوارڈ سے نواز دیا
جامعہ این ای ڈی کا سنڈیکیٹ اجلاس، تنخواہوں کا معاملہ زیر غور آیا
نئے حکم نامے کے بعد پی آر سی نہ رکھنے والے امیدواروں کو سرکاری عہدوں کے لیے اہل قرار دیا جائے گا۔محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کو 1500 زیر التوا آفر لیٹر جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی جب کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کے اس اقدام سے کراچی میں غیرمقامی اساتذہ کی بھرتیوں کا دروازہ کھل جائے گا۔ ناقدین اس فیصلے کو سندھ حکومت کا کراچی دشمن فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔









