کراچی کے نجی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کی دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک وڈیو وائرل

کراچی کے معروف نجی اسپتال کی ڈاکٹر کی دوران ڈیوٹی بنائی گئی ٹک ٹاک وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خاتون ڈاکٹر کی وڈیو ایک ناقد نے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ”ٹک ٹاک بے رحم ہے “۔ وڈیو کراچی کے معروف ترین نجی اسپتال میں فلمائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نشتر اسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی کا انکشاف، 500 لاشوں کے باقیات برآمد

نشتر اسپتال میں 500 لاوارث لاشو ں کامعاملہ 200روپے فیس کے تنازع کا شاخسانہ نکلا

ویڈیو نے اسپتال انتظامیہ کے اسپتال کے احاطے میں اس طرح کی سرگرمیوں کا نوٹس نہ لینے کے بارے میں سوالات اٹھادیے ہیں کہ طبی ماہرین نے بھی اپنی توجہ مریضوں کے علاج معالجے کے بجائے ٹک ٹاک وڈیوز بنانے پر مرکوز کرلی ہے۔

ملک میں پولیس سمیت دیگر محکموں نے بتدریج کام کے اوقات میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ایسے میں  طبی عملے اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی کے دوران ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟

متعلقہ تحاریر