پشاور کے نجی کالج میں غیر اخلاقی رقص کی وڈیو وائرل، حکومت کا نوٹس
این سی ایس کالج میں فن فیئر کے دوران غیرملکی گلوکارہ نے انتہائی نامناسب لباس پہن کر رقص لیا، صوبائی حکومت نے 3 دن میں جواب طلب کرلیا، غیرملکی گلوکارہ کی آمد کا علم نہیں تھا، دال آزاری پر معذرت خواہ ہیں، کالج انتظامیہ

پشاور کے نجی کالج این سی ایس میں فن فیئر کے دوران غیراخلاقی رقص کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وڈیو میں گلوکارہ کے لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تعلیمی ادارے کی انتظامیہ سے 3 روز میں تحریری جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے نجی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کی دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک وڈیو وائرل
بیکن ہاؤس اسکول میں ملکہ برطانیہ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر شدید تنقید
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ نجی کالج کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اگر تین روز میں جواب جمع نہ کروایا گیا تو کالج کا الحاق ختم کیا جا سکتا ہے۔
Music event at NCS University, Peshawar. pic.twitter.com/ywDhfwHAQp
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) October 20, 2022
خیبرپختو نخوا میڈیکل یونیورسٹی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے پشاور کے نجی کالج سے 3 روز میں تحریری جواب مانگ لیا ہے۔ رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیو اور تقریبات تعلیمی اداروں میں قابل قبول نہیں۔
نجی کالج کی انتظامیہ کے مطابق این سی ایس میں ہنر میلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرگنائزرز نے میلے کے اختتام پر موسیقی کا ایونٹ رکھا، غیر ملکی گلوکارہ کی پروگرام میں شرکت ہمارے علم میں نہیں تھی، واقعے پر لوگوں کی دل آزاری ہوئی جس پر معزرت خواہ ہیں۔









