سندھ حکومت کا اسکولوں کیلیے گریڈ 14میں میوزک ٹیچرز بھرتی کرنیکا فیصلہ

موسیقی کے اساتذہ تعلیمی اداروں میں حمد، نعت شریف، اذان اور موسیقی سکھائیں گے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ

سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کیلیے گریڈ 14 کے  میوزک ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسیقی کے اساتذہ تعلیمی اداروں میں حمد، نعت شریف، اذان اور موسیقی سکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پریشانیوں سے بچنے کے لیے جسمانی اور نفسیاتی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے، ماہرین

کراچی میں ہیوی ٹریفک نے 10ماہ میں 116 موٹرسائیکل سواروں کی جان لے لی

میوزک ٹیچرز کی بھرتی کے لیے میٹرک اور میوزک سے متعلق سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔میوزک ٹیچر بھرتی ہونے کے خواہشمند امیدواروں کیلیے نیشنل میوزک اکیڈمی اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ آرٹ کے سرٹیفکیٹس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تقرریوں کے حوالے سے سمری کو حتمی شکل دے دی ہے جو جلدمنظوری کیلیے ارسال کردی جائے گی ۔اس سال کے شروع میں، سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں موسیقی اور آرٹ کو انتخابی مضامین کے طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سندھ کے وزیر تعلیم سید صدر علی شاہ نے کہا تھا کہ  انتہا پسندانہ رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبے میں موسیقی اور آرٹ کی کلاسز متعارف کرائی جائیں گی۔

متعلقہ تحاریر